Al-Marjan Best Pen Quran

المرجان پین قرآن _ سیکھو قلم کے ذریعےکے ذریعے

  • وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلا (اور قرآن کو ٹھر کر آرام سے پڑھو)
  • کیا آپ قرآن کا حق ادا کرنا چاہتے ہیں؟
  • کیا آپ کو قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنا مشکل لگتا ہے؟
  • کیا آپ کو اپنے بچوں کو قرآن تجوید سے سکھانا مشکل لگتا ہے؟
  • کیا آپ مختلف قراء کی قرات سننے کا شوق رکھتے ہیں؟
  • کیا آپ اپنے بچوں کو قرآن کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی سکھانا چاہتے ہیں؟
  • کیا آپ مختلف مستند اسلامی کتب سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے؟
  • کیا آپ جنت کے آسان راستہ کی تلاش میں ہیں؟

آئیے ہم آپ کی مشکل آسان کر دیں۔ آج کے مصروف دور میں عموماً قرآن تجوید کے ساتھ پڑھنے کا وقت مشکل سے نکلتا ہے۔ المرجان پین قرآن سے نہ صرف مصروف افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ گھر کے بچے قرآن پڑھنا سیکھ سکتے ہیں اور بزرگ افراد نظر کی کمزوری اور قوت حافظہ کی کمی سے اب قرآن پڑھنے سے محروم نہیں رہیں گے۔ حفظ قرآن کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے بہترین تحفہ ہے اور حفاظ کا بہترین معاون ہے۔

قرآن کا ایک حق اس کو درست طریقے سے پڑھنے کے علاوہ سمجھ کر پڑھنا بھی ہے تاکہ عمل کیا جا سکے۔ جو لوگ عربی زبان نہیں سمجھ سکتے اُن کے لئے مستند ترجمہ کی سہولت بھی المرجان پین قرآن دے رہا ہے۔ اس میں آپ انگریزی ,اردو ,سندھی ,بلوچی ,پنجابی ,پشتو ,اور سرائيکی زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ سُن سکتے ہیں۔

المرجان پین قرآن کی ڈیجیٹل لائبریری میں موجود 6 سے زائد اردو تفاسیر آپ کو قرآن سیکھنے میں مدد دیں گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ سیرت النبیﷺ سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیئے المرجان پین 21 سے زائد کتابیں بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریباً گیارہ ہزار احادیث کے ذخیرے سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

اہل ذوق تعلیم الاسلام اور مضامین قرآن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ۲۱ سے زائد اسلامی کتب، قصص الانبیاء، صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر کتاب عشرہ مبشرہ اور اہل بیت اطہار ,خلفائے راشدین , قصص القرآن جس میں موجود مختلف قرآنی واقعات کو بچوں کے لئے کہانیوں کی صورت میں پیش کیا گیا ہے

ہر ماڈل سے آپ مختلف جید علماء اکرام کے اصلاحی بیانات سن سکتے ہیں تاکہ زندگی کے ہر پہلو کو مزین کیا جا سکے۔ مفتی تقی عثمانی صاحب، مفتی رفیع عثمانی صاحب، مولانا طارق جمیل صاحب، پیر ذولفقار نقشبندی، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر علماء کے بیانات آپ سہولت سے سن سکتے ہیں۔

بچے نہ صرف اردو اور پشتو زبان میں قواعد تجوید کے ساتھ نورانی قاعدہ پڑھ سکتے ہیں جس میں مخارج کی ادائیگی, اغلاط کی اصلاح, تختی کی ہدایات اور مختلف سوالات کے ذریعے مشق کی سہولت موجود ہے تاکہ بچوں کی توجہ کا اندازہ بھی کیا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی رہے، بلکہ اس کے ساتھ اس میں اسماء الحسنی، اذان, وضو و نماز, نماز جمعہ کی فضیلت اور مسنون کام, اسلامی مہینے, والدین کے حقوق پر 30 احادیث, روزمرہ کی مسنون دعائیں, حصن المسلم جس میں بچوں کی ایمانی تربیت اور دینی معلومات کا خزانہ موجود ہے اس کے علاوہ بچوں کے لیے 375 اسلامی کہانیوں (آج کی کہانی سیریز) کی 3 کتب ،قرآنی دعائیں بھی ہیں۔

المرجان پین قرآن کی خصوصی آفر ۵ سالہ گارنٹی اور اس کے علاوہ تمام ماڈلز کے لئے سافٹ وئیر جس میں قرات، کتب، اور مختلف سہولیات ہیں، ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کریں۔ ابھی گھر بیٹھے آرڈر کریں اور اپنی زندگی کو پُر نور بنا لیں اور قرآن کو اپنی آخری آرام گاہ کا ساتھی بنائیں۔

Become a Alhamd Technologies Dealer Or Distributor